ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:مزدوروں کا خیال رکھتےہوئے بہتر تہذیب کو فروغ دینا ہے: کنڑا سمیلن کے صدر امیش نائک   

بھٹکل:مزدوروں کا خیال رکھتےہوئے بہتر تہذیب کو فروغ دینا ہے: کنڑا سمیلن کے صدر امیش نائک   

Wed, 15 Feb 2017 19:42:48    S.O. News Service

بھٹکل:15/فروری    (ایس او نیوز)بہت ہی شاندار نظر آنے والے شہر بھٹکل  میں بھوک ترستی رہتی ہے ، یہاں کے مزدور بدعنوانی اور رشوت خوری نظام کے بلی کے بکرے بنے ہوئے ہیں، ایسی مسخ شدہ تصویروں کو باہرکرکے بہتر تہذیب کو فروغ دینے کی تعلقہ کنڑا سمیلن کے صدر امیش نائک منڈلی نے کہا۔

اپنے خطاب میں ماہی گیروں کے مسائل میں اضافہ ، سپاری ، دھان ، تربوز ، گنا ، مونگ پھلی جیسی فصلوں کی کمی پر افسوس کاا ظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ  تعلقہ میں کھپریل بنانے والی چھوٹی چھوٹی فیکٹریوں کے بند ہونے پر مزدورں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ مہاتماگاندھی قومی روزگار یوجنا ایک بہتر منصوبہ ہے، جو مزدوروں کے لئے ایک امید کی کرن ہونے کی بات  کہی۔


Share: